حجت الاسلام والمسلمین طائب:
سرزمین ایران کے مشھورعالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایٹمی معاھدہ۲ کا مقصد یہ ہے کہ ایران استقامتی سیاست سے دستبردار ہوجائے کہا: ہمیں اس بات پر یقین رکھنا چاہئے کہ امکانات کے لحاظ سے میرے ملک میں کسی قسم کی کمی نہیں ہے ، عصر حاضر میں ہمیں بابصیرت مدیروں کی ضرورت ہے جو اقتصادی جنگ سے غافل نہیں ہوں ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھورعالم دین اور حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد حجت الاسلام والمسلمین مهدی طائب نے آج صبح ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا : آیات قران کریم کی رو سے بہشت بریں تک پہونچنے کی شرط یہ ہے کہ انسان اقتصادی اور فوجی مشکلات سے دست پنجہ نرم کرے جیسا کہ ہمارے دینی رھبروں نے کیا ہے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سختیاں اور مصیبتیں انسان کو کمال عطا کرتی ہیں کہا: دشمن نے انقلاب کے ابتداء میں ہم پر جنگ تھوپی جس کے نتیجہ میں ہم ایک سوپر پاور فوجی بن گئے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۹
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے